تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ کے خلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی امیگرینٹس اور غیرملکی فراڈیے امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر سالانہ چوری کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے فراڈ اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے ہیں جس پر محکمہ خزانہ کے تحت عمل ہوگا۔ اس اقدام کے تحت بینکوں، کریڈٹ کارڈز اور اقتصادی اداروں کو انسانی اسمگلنگ،منشیات کی اسمگلنگ، غیرقانونی امیگریشن اور کرمنل کارٹیلز کے ہاتھوں استعمال سے روکا جاسکے گا۔صرف قانونی حیثیت میں امریکا میں رہائش پذیر افراد اور ایسے لوگوں جو کہ قانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں، انہیں امریکا کے اقتصادی نظام تک رسائی ہونی چاہیے۔  ایسے بینک اکاؤنٹ جو کہ غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کرتے ہوں، یا ان میں غیرقانونی امیگرینٹس کے ویلفئیر کی رقم رکھی جاتی ہو، انہیں بند کردیا جائے گا اور یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کو واپس کی جائے گی۔  یہ انتہائی خطرناک ہے کہ کوئی غیرقانونی امیگرینٹ ڈیموکریٹک ریاستوں کا ڈرائیور لائسنس دکھائے یا بائیڈن دور میں جاری سرحدی دستاویز دکھائے اور اسے امریکا کے اقتصادی نظام تک غیرمحدود رسائی دیدی جائے۔  انکا یہ اقدام آئس مخالف مظاہرین کو بھی واضح پیغام ہے کہ انکےاقدامات سے ٹرمپ انتظامیہ کا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے، یہ ایگزیکٹو آڈر مجرمانہ سرگرمیوں کےتحت اربوں ڈالر امریکا سے جانے سے بھی روکےگا۔ یہ حکمنامہ بائیڈن دور کے سرحدی اقدامات کو پلٹانے کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوگا۔

 

Leave A Comment

Advertisement