تازہ ترین

ئی آبادی حجرہ شاہ مقیم میں معمولی تلخ کلامی پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکے جانے سے خاتون بری طرح جھلس گئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نئی آبادی حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی رابعہ بی بی کی اپنے کزن وقاص سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی، جس پر ملزم وقاص نے مبینہ طور پر اپنی کزن پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گرنے سے خاتون بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement