تازہ ترین

کم عمر بچے پر چھری سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق کاشف نامی ملزم سے کم عمر بچے کی غبارے خریدنے کے دوران تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور بچے کی گردن پر چھری سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

اوکاڑہ : چمڑا منڈی میں ایک نامعلوم غبارے فروش کا 10 سالہ بچے پر مبینہ حملہhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=79432

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ممکن ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement