تازہ ترین

ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے حقیقی بڑے بھائی کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالمجید عرف طاہری کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق دو سال قبل بھومن شاہ، دیپالپور میں مکان کی تعمیر کے دوران زمین کے حصے کے تنازع پر ملزم عبدالمجید عرف طاہری اور اس کے بڑے بھائی عبدالرشید کے درمیان جھگڑا ہوا۔ عبدالرشید نے ملزم کو اپنے حصے سے زائد جگہ پر تعمیرات کرنے سے منع کیا اور مقررہ حدود میں رہنے کا کہا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ مقتول کی بیوہ نےعدالت میں استغاثہ دائر کیا۔ دوران سماعت استغاثہ کے شواہد اور گواہان کے بیانات درست ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم صادر کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement