تازہ ترین

.پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ڈاکوؤں اور دو بائیک لفٹرز کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدثری ڈکیت گینگ کے سرغنہ مدثر عرف مدثری کو ساتھی ضمیر حیدر سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد ہوا، جس میں چار بکرے، دو موٹر سائیکلیں، نقدی اور ناجائز اسلحہ شامل ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

دوسری کارروائی میں تھانہ چوچک کے ایس ایچ او  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بائیک لفٹرز ریاض اور نوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کی چار موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement