اوکاڑہ: تھانہ چوچک نے تین سماج عناصر ملزم گرفتار کر لئے۔ 11کلو چرس اور اسلحہ برآمد
تھانہ چوچک نے تین سماج عناصر ملزم گرفتار کر لئے۔ 11کلو چرس اور اسلحہ برآمد۔ایس ایچ او تھانہ چوچک نےاپنی نفری کے ہمراہ دوران گشت چک نمبر 7 جی ڈی کی طرف سے آنے والے منشیات فروش کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 10کلو 400گرام چرس برآمد کر لی ۔6
جی ڈی کے قریب سے دوسرا منشیات فروش قابو کرکے اس کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد کر لی ۔ جب کہ پولیس نے چکنمبر 67/ML کے قریب سے مزم شیراز کو قابو کر کے ایک بندوق12 بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔