روڈ حادثے میں 3 نوجوان زخمی ہوگئے ہسپتال منتقل. اٹاری روڈ حجرہ شاہ مقیم  پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہو گیا، 3نوجوان زخمی ہوگئے.حادثہ میں 3 نوجوان 17سالہ ارسلان .18 سالہ ابوسفیان اور 19سالہ افضل شدید زخمی ہو گئے.حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے کی جانب روانہ ہوگئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا