اوکاڑہ : ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر.6 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی
ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر.6 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی. ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق 36 جوڑے روڈ چک نمبر 9/4L کے قریب ایک نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 5 افراد جن میں 30 سالہ خاتون سدرہ بی بی اس کا 6 سالہ بچہ ریحان اور 76 سالہ ضعیف العمر ظہور.67 سالہ رشید.اور 65 سالہ اقبال زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سٹی منتقل کر دیا گیا.
Leave A Comment