اوکاڑہ : چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد. ایس ایچ او تھانہ ڈھلیانہ نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوے شوکی چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لئے. ملزمان کی شناخت شوکت عرف شوکی اور سجاد عرف چوگا کے ناموں سے ہوئی ہے .ملزمان کے قبضہ سے7 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جن میں نقدی رقم اور 2 موٹر سائیکل شامل ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز معہ گولیاں بھی برآمد. دوران انٹیروگیشن ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.