اوکاڑہ : قتل کے مقدمہ میں قیمتی شواہد ضائع اور خراب کرنے پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر گرفتار
قتل کے مقدمہ میں قیمتی شواہد ضائع اور خراب کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف قانونی و محکمانہ ایکشن, تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایک مقدمہ قتل میں سنگین غفلت برتنے پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ناصر کو گرفتار کر لیا گیا . ڈی پی او کی زیرو ٹالرنس پالیسی، محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز تفتیشی افسر کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی اور ڈی ایس پی لیگل ون انکوائری افسر مقرر کر دیئے گئے، رپورٹ فوری مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا .