اوکاڑہ : تیز رفتار مرغیوں والا ڈالہ منی ٹرک سے ٹکرا گیا، ایک شخص جاں بحق
تیز رفتار مرغیوں والا ڈالہ منی ٹرک سے ٹکرا گیا. ایک شخص جاں بحق .دوسرا شدید زخمی. مرزا پل کے قریب ایک مرغیوں والا ڈالا آگے جانے والے ایک منی ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالے میں سوار 40 سالہ امتیاز جاں بحق جبکہ دوسرا 38 سالہ اصغر شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوراً طبی امداد فراہم کرنے کے بعدنعش اور زخمی کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
Leave A Comment