اوکاڑہ : خوفناک ٹریفک حادثہ. نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
خوفناک ٹریفک حادثہ میںنامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر. موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق. ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔قلعہ یوسف بھٹی کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہو گئی، حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد 46 سالہ محمد ممتاز . 45 سالہ شعیب اختر اور 13 سالہ عبدالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جو کہ عارف والا کے رہائشی بتائے گئے ہیں.
حادثے کی اطلاع ملنے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز کو ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا. پولیس نے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے
Leave A Comment