تازہ ترین

کار اور موٹر سائکل میں تصادم  موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق 2 شدید زخمی . نعش لواحقین کے حوالے .زخمی ہسپتال منتقل ، جبوکہ روڈ بی بی پور چوک کے قریب ایک تیز رفتار کار نمبری LEC-2451 اور موٹر سائیکل نمبری LRF-468 میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 63سالہ محمد صادق سکنہ 19 جی ڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 18سالہ بلال اور 15سالہ چراغ شدید زخمی ہو گئے.حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں . پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہل کاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے مرنے والے شخص کی نعش ضروی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جب کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا

Leave A Comment

Advertisement