تازہ ترین

 2 مختلف روڈ حادثات . لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکرا گئے مزدا ٹرک ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد ایک دوکان میں جا گھسا. خاتون بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے .

  بصیر پور روڈ محمد نگر کے قریب لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا .حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد28 سالہ فیصل اور 12 سالہ عمران شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ اڈا گیمبر کے قریب ہوا جہاں ایک مزدا ٹرک 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد ایک دوکان میں جا گھسا حادثے میں 45 سالہ سردار .35 سالہ روبینہ بی بی .30 سالہ خلیل .اور 4 سالہ بچہ عبدالحادی زخمی ہوگئے. حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی  ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

Leave A Comment

Advertisement