تازہ ترین

اوکاڑہ ( وحید انصاری ) اڈہ گیمبر کے قریب لوئر باری دوآب نہر میں 22 سالہ معذور نوجوان کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محمد طاہر ولد مشتاق احمد گزشتہ روز سے لاپتہ تھا، جس کے لواحقین اسے تلاش کرنے نکلے جنہیں نہر کے کنارے سے اس کی بیساکھیاں ملیں اہل خانہ نے نہر میں ڈوبنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوے ریسکیو کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن میں 12 ریسکیورز، 2 غوطہ خور اور 4 تیراک حصہ لے رہے ہیں، جبکہ کشتی، پلنجر اور سکوبا ڈائیونگ کی مدد سے نہر میں تلاش کر رہی ہیں.آخری اطلاعات ملنے تک معذور نوجوان نہر سے نہ ملا ہے

Leave A Comment

Advertisement