اوکاڑہ : پولٹری فارم کی عمارت اچانک گر گئی. 6 مزدور ملبے تلے دب گئے.ایک جاں بحق 5 شدید زخمی
پولٹری فارم کی عمارت اچانک گر گئی. مبینہ طور پر 6 مزدور ملبے تلے دب گئے.ایک جاں بحق 5 شدید زخمی نعش اور زخمی ہسپتال منتقل. عمارت مرمتی کام کے دوران گری .اسسٹنٹ کمشنر .پولیس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے
شیر گڑھ روڈ پر ایک پولٹری فارم کی عمارت کا مرمتی کام کیا جارہا تھا کہ اچانک عمارت گر گئی جس کےملبے تلے 6 مزدور دب گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی أفیسر ریسکیورز اور جدید مشینری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. اے سی رینالہ اور پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی.ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی أفیسر کی نگرانی میں آپریشن کرتے ہوے ملبے تلے دبے مزدوروں کو باہر نکالا جن میں سے ایک مزدور 35 سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا جب کہ 5 مزدور 28 سالہ شعیب .42 سالہ عباس. 32سالہ عرفان .55سالہ اکرم.اور 30 سالہ رمضان کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے باہر نکال لیا.زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی. ضروری کاروائی کے بعد نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ..
Leave A Comment