اوکاڑہ : باپ اور دو بیٹوں کے زہریلی گولیاں کھا کر جاں بحق ہونے کا معاملہ
شوکت اباد کے رہائشی محمد عارف اور اس کے دو بیٹوں کی خودکشی کا معاملہ
جاں بحق ہونے سے قبل محمد عارف کے ہسپتال میں پولیس کو دیے گئے نزاعی بیان میں گندم میں ملانے والی زہریلی گولی خود کھانے اور بچوں کو سالن میں ملا کر دینے کا اعتراف ۔ مبینہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کی بیوی اپنے آشنا کے ساتھ گزشتہ روز فرار ہو گئی تھی جس پر دل برداشتہ ہو کر اس نے گندم کی زہریلی گولیاں سالن میں ملا کر خودکشی کی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے محمد عارف کا بڑا بیٹا گھر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا . عارف اور اس کے دونوں بیٹوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پوسٹ مارٹم روم میں موجود ہیں . پولیس واقعہ کی مزید تحقیق کر رہی ہے.