اوکاڑہ : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 12 کلو 760 گرام چرس، ایک کلو آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو آئس اور 560 گرام چرس برآمد کی۔
حویلی لکھا پولیس نے 11 کلو چرس سمیت ملزم عبدالغفار عرف کاکا کو گرفتار کیا
اے ڈویژن پولیس نے ملزم شمیر سے 1220 گرام چرس برآمد کر لی۔
سٹی دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش عبدالرحمان کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔