اوکاڑہ: یومِ آزادی کی پروقار تقریب
یومِ آزادی کی پروقار تقریب، صوبائی وزیر. ممبران اسمبلی . ڈپٹی کمشنر نے پرچم لہرایا. یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں. یومِ آزادی کی مرکزی تقریب صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی، جہاں صوبائی وزیر نے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں ایم پی ایز چوہدری غلام رضا ربیرہ، میاں محمد منیر، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ صوبائی وزیر اور دیگرشخصیات نے یادگارِ شہدا پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈی سی آفس کے لان میں پودے بھی لگائے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 150ویں سالگرہ بھی ہے۔پاکستان کو ہر میلی نظر سے محفوظ رکھنے اور پاک فوج کو حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو دل و جان سے جاری رکھیں گے .تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.تقریب کےشرکاء نے پاکستان زندہ باد. پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے.