اوکاڑہ: تھانہ گوگیرہ کے علاقہ 42 جی ڈی پل پر پولیس مقابلہ , ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ گوگیرہ کے علاقہ 42 جی ڈی پل پر پولیس مقابلہ. ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار. ڈاکو کی شناخت شمعون عرف شملہ کے نام سے ہوئی ڈاکو ڈکیتی ، راہزنی جیسے 20 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا زخمی ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل موبائل ، نقدی اور اسلحہ برآمد . 3 مسلح ڈاکو ایک ارشد نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے.اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ اور انکی ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .گرفتار ڈاکو کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Leave A Comment