تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر کی نگہبان رمضان پیکج میں مستحق افراد سے پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کاروائی، 3 ایجنٹس گرفتار، دکانیں سیل،  اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی پیرا فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج میں لوگوں سے پیسے وصول کرنے والے 3 ایجنٹس گرفتار کر لیے اور ان کی دکانیں سیل کر دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنرنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج عوامی فلاح و بہبود کا بھی مثال منصوبہ ہے جس کے تحت مستحق افراد میں مفت پیسے تقیسم کیے جا رہے ہیں، مستحق افراد سے بددیانتی کرتے ہوئے پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے دوران پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کو ہرگز پیسے ادا نہ کریں اور سخت کاروائی کے لیے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔

Leave A Comment

Advertisement