تازہ ترین

ڈکیتی کی واردات میں دوران مزاحمت . ڈاکووں کی فائرنگ  سے ایک راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئی .جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. چک نمبر 18 جی ڈی کے قریب دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران  نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر خاتون فائر لگنے سے زخمی ہو گئی. ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب . زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی.پولیس نے  ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر لی ہے.ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ بہت جلد ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جائے گا. تاہم ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمی خاتون کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement