تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کی اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رینالہ خورد میں واقع ایک بڑے ایل پی جی گیس پلانٹ کو سیل کر دیا اور مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

 سول ڈیفنس آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے رینالہ خورد میں کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی پلانٹ کا ریکارڈ، نرخ نامے اور موقع پر فروخت کی جانے والی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورانِ چیکنگ اوور چارجنگ ثابت ہونے پر پلانٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement