تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری سے) تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقے 55 ٹو ایل میں ناکہ بندی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے اشارے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے بعد 27 ٹو ایل انڈر پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ملزم شہزیب مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 28 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان اویس اور علی اکبر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement