اوکاڑہ : بائیک لفٹر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار ، موٹر سائیکلز اور لوڈر رکشہ برآمد
بائیک لفٹر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار .20 لاکھ روپے مالیت کے موٹر سائیکلز اور لوڈر رکشہ برآمد.ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نے اپنی نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوے . بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان گرفتار کر لئے گئے. ملزمان کی شناخت راہل اقبال ، سلمان ، عمران اور عرفان کے ناموں سے ہوئی . ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے مالیت کے 14 موٹر سائیکلز اور 1 لوڈر رکشہ برآمد کر لیا گیا . دوران انٹیروگیشن ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا . ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے