اوکاڑہ : خاوند نے ڈنڈے کے مبینہ وار کر کے بیوی کو جان سے مار ڈالا
خاوند نے ڈنڈے کے مبینہ وار کر کے بیوی کو جان سے مار ڈالا.ملزم اور مقتولہ دونوں نے دوسری شادی کر رکھی تھی .ملزم اور مقتولہ کے مابین سابقہ شوہر کی بچیوں کو پاس رکھنے پر جھگڑا رہتا تھا
ایف أئی أر کے مطابق اسلام نگر حویلی لکھا کے رہائشی محمد انور نے ڈیڑھ سال قبل ریحانہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی ریحانہ بی بی بھی طلاق یافتہ تھی محمد انور سے شادی کے بعد وہ اپنے سابقہ شوہر سے 2بیٹیوں 8 سالہ خدیجہ اور 6 سالہ ایمان فاطمہ کو اپنے پاس رکھے ہوے تھی شوہر اور بیوی میں بچیوں کی وجہ سے جھگڑارہتا تھا.وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو خاوند نے مشتعل ہوکر بیوی ریحانہ پر ڈنڈے کے پے در پہ وار کئے جس سے وہ جاں بحق ہوگئی.ملزم موقع سے فرار ہو گیا. پولیس تھانہ حویلی لکھا نے مقتولہ کے باپ کی درخواست پر محمد انور اور اس کے 2 بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے