اوکاڑہ: نقب زنوں کا مبینہ پولیس مقابلہ.ایک ملزم ہلاک دو فرار
3 نقب زن ملزمان خالد گارڈن رینالہ خورد میں ایک گھر میں نقب زنی کرکے موٹر سائیکل چرا کر فرار ہورہے تھے. جس کی اطلاع ملنے پر موبائل گشت پر مامور ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا. ملزمان اور پولیس کا ماڈل ٹاؤن پل کے قریب آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس پارٹی نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ کراس فائرنگ میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا، جس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں . پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے قریب پڑی موٹر سائیکل . نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا. ضروری کاروائی کے بعد ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے
.