اوکاڑہ : نگہبان پیکیج میں مستحق افراد سے فراڈ بے نقاب ، مقدمہ درج , چیک لے کر ہزار روپے کم دینے والا ملزم گرفتار
.
ضلعی انتظامیہ نے مستحق افراد سے فراڈ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اڈا نول پلاٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گلزار احمد ولد بشیر کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو نگہبان پیکیج کے چیک حاصل کر کے شہریوں کو ایک ہزار روپے کم رقم ادا کر رہا تھا۔کارروائی ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر چیکنگ ٹیم نے انجام دی جبکہ موقع پر موجود افسر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ راوی میں مقدمہ درج ہونے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی عوامی فلاحی منصوبوں میں بدعنوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔