تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری) پیزا شاپ میں آتشزدگی کا واقعہ . 2 افراد زخمی. ایک زخمی ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق حجرہ شاہ مقیم لاری اڈا پر واقع ایک پیزا شاپ کی پہلی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ کی شدت سے شیشےٹوٹ کر شاپ میں موجود 2 افراد کو لگے جس سے وہ زخمی ہو گئے، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر اہلکار مشینری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں فائر فائٹنگ آپریشن کرکے شاپ کی پہلی منزل اور گراؤنڈ فلور پر آگ پر قابو پایا.اور گلاس کے شیشے لگنے سے زخمی ہونے والے ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسرے زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی .

Leave A Comment

Advertisement