تازہ ترین

چوچک روڈ پر ٹریفک حادثہ.2 موٹر سائیکلوں اور کار میں تصادم .ایک نوجوان جاں بحق 3 شدید زخمی.نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. چوچک روڈچک نمبر 4/1R کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں اور کار میں تصادم ہوگیا.جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک 17سالہ نوجوان محمد ساجد ولد محمد شاہد چک نمبر 5/1RA جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد 30 سالہ مرتضی .17سالہ عبدالرحمان اور 17سالہ نواب شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے  امدادی کاروائیاں کرتے ہوے  زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی، طبی امداد کے بعد نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement