اوکاڑہ : پولیس کی انسداد منشیات کارروائی ڈرگ ڈیلر سے 11 کلو چرس برأمد .مقدمہ درج
پولیس کی انسداد منشیات کارروائی ڈرگ ڈیلر سے 11 کلو چرس برأمد .مقدمہ درج. پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ صدر رینالہ خورد کے ایس ایچ او ناصر جاوید نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوے پھاٹک چک نمبر 6/1AL کے قریب سے ایک عابد نامی ڈرگ ڈیلر کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 11 کلو چرس برآمد کر لی ملزم عابد کو حراست میں لیا ڈرگ ڈیلر کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے.ایس ایچ او ناصر جاوید کا کہنا تھا کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت ڈرگ ڈیلرز کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے سخت اقدامات کئے جائیں گے