تازہ ترین

 ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ وکلاء کے وفد کی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات ۔وکلاء کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ فاروق اشرف سنگوکا  ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری طارق نسیم منگن ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل راؤ اشرف ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار کونسل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور دیگر معزز وکلاء  شامل تھے وفاقی وزیر قانون اعظم سے ملاقات کے دوران بار اور وکلاء کی فلاح و بہبود، ویلفیئر فنڈ، سہولیات کی فراہمی اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

وزیر قانون نے وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جس پر وکلاء کے وفد نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا شکریہ ادا کیا ۔وکلاء وفد کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات سے ان شاء اللہ  مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ وکلاء برادری کو مزید سہولیات اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔