اوکاڑہ : ٹرین میں سفر کرنے والا مسافر مبینہ طور پر بجلی کے پول سے ٹکرا کرجاں بحق
ٹرین میں سفر کرنے والا مسافر مبینہ طور پر بجلی کے پول سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا.ذرائع کے مطابق اختر آباد کے قریب ٹرین میں سفر کے دوران ایک شخص نے ٹرین کے دروازے سے باہر جھانکا تو مبینہ طور پر اچانک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا. مرنے والے کی شناخت سرفراز علی ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چک نمبر 22 جی ڈی اوکاڑہ کا رہائشی بتایا گیا ہے. جس کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں.جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں . مرنے والے شخص کی نعش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی .
Leave A Comment