تازہ ترین

اوکاڑہ ( وحید انصاری)7سالہ بچے کی موت کا واقعہ .مبینہ طور پر سگی ماں نے اپنے بیٹے کا گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا. تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 27 والا روڈ، شفقت بلاک میں مبینہ طور پر ماں نے اپنے ہی 7 سالہ سگے بیٹے کا گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا ۔

بچے کی ماں نے دوسری شادی کر رکھی تھی . سوتیلے باپ کو بچہ قبول نہیں تھا۔  ماں نے مبینہ طور پر اپنے دوسرے خاوند کے کہنے پر اپنے  بیٹے 7 سالہ علی حمزہ کا گلا دبا دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  پولیس موقع پر پہنچ گئی . ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس کے مطابق گھریلو حالات کی وجہ سے واقعہ پیش آیا.

Leave A Comment

Advertisement