اوکاڑہ : چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
پولیس نے چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے. 15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد. پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ راوی پولیس کی کارروائی چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار . ملزمان کی شناخت زاہد عرف زاہدو ، علی زین اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی . ملزمان کے قبضہ سے15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جن میں نقدی رقم , 5 بکرے ، 2 موٹر سائیکلز ، اور موبائل فونز شامل . ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز معہ گولیاں بھی برآمد. دوران انٹیروگیشن ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے