تازہ ترین

.تھانہ صدر دیپالپور کے ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ بہاول داس پل، حویلی لکھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کے باعث محفوظ رہے جبکہ سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جن کی شناخت ریاست اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شہریوں سے چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور اہم دستاویزات چھین لی تھیں۔ واقعہ کے دوران ملزمان کے پانچ ساتھی اندھیرے اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

Leave A Comment

Advertisement