تازہ ترین

شیر ربانی ٹاؤن میں بارش کے دوران کھمبے میں کرنٹ آنے سے 7 سالہ بچہ  کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ سفیان ولد راشد اپنے گھر جا رہا تھا کہ گلی میں کھڑے بارش کے پانی سے گزرتے ہوئے مبینہ طور پر بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ بچے کے لواحقین اچانک موت پر غم سے نڈھال ہوگئے۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے آہنی کھمبوں کو تبدیل کرکے سیمنٹ کے کھمبے نصب کیے جائیں اور برسات کے موسم میں بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی مکمل جانچ پڑتال سمیت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Leave A Comment

Advertisement