اوکاڑہ : ممبر چیف منسٹر پنجاب انسپکشن ٹیم نعیم غوث کا اچانک اوکاڑہ کا دورہ
ممبر چیف منسٹر پنجاب انسپکشن ٹیم نعیم غوث کا اچانک اوکاڑہ کا دورہ. طبی سہولیات کا جائزہ لینے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی پہنچ گئے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے. ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے ہسپتال کے میڈیسن سٹور میں ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ بھی چیک کیا. انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا . ممبر انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کی ایمرجنسی، کارڈک وارڈاور ٹراما سنٹر میں زیر علاج مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے. ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں.