اوکاڑہ : دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم. 2 افراد جاں بحق.3 شدید زخمی
دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم. 2 افراد جاں بحق.3 شدید زخمی . ڈیڈ باڈیز اور زخمی ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق رتہ کھنہ روڈ گجر چوک کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد 50 سالہ اشتیاق اور 22 سالہ فاروق جاں بحق ہوگئے.جو 31/2L کے رہائشی تھے جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے .جن میں 35سالہ نزیر .30 سالہ رضوان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے .
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا. ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی .
Leave A Comment