اوکاڑہ : اڈہ ستگھرہ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا.4 افراد شدید زخمی
اڈہ ستگھرہ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا.4 افراد شدید زخمی . زخمیوں میں باپ بیٹا اور ماں بیٹی شامل ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا ستگھرہ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا. جس کے نتیجے میں 3 سالہ احمد اور اس کا 25 سالہ باپ ذوالفقار. 30 سالہ غلام زہرا اور اس کی 5سالہ بیٹی ماہ نور شدید زخمی ہو گئے.
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سٹی منتقل کر دیا گیا
Leave A Comment