اوکاڑہ : بائی پاس پر ٹرالر نے بوڑھے شخص کو کچل ڈالا . موقع پر جاں بحق
بائی پاس پر ٹرالر نے بوڑھے شخص کو کچل ڈالا .جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.نعش ہسپتال منتقل.ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ غربی بائی پاس پر ایک 22 ویلر ٹرالر نے ایک 76سالہ بزرگ شخص کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.حادثے کا شکار حویلی لکھا کا رہائشی تھا . اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا
Leave A Comment