اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
تھانہ اوکاڑہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او خالد محمود نے نفری کے ہمراہ تعاقب کیا۔ چک نمبر 11/4 ایل کے قریب ڈاکوؤں نے فصلوں میں گھس کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کے اکا دکا فائر کئے اور ڈاکوؤں کو گرفتاری دینے کا کہا. کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم عبداللہ 40 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے۔ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے