اوکاڑہ : دو متحارب گروپوں میں سرکاری چراہ گاہ اراضی پر جھگڑا.ایک جاں بحق .2خواتین سمیت 11 افراد زخمی
دو متحارب گروپوں میں سرکاری چراہ گاہ اراضی پر جھگڑا.ایک شخص جاں بحق .2خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ڈی پی او کے سخت نوٹس پر مرکزی ملزم گرفتار. چک نمبر28/1AL میں واقع ایک سرکاری چراہ گاہ کی اراضی پر دو متحارب گروپوں غلام مصطفی وغیرہ اور عاصم وغیرہ میں لڑائی جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا.اور فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا.جب کہ 2خواتین سمیت 11 افراد بشیراں بی بی.الہ معافی .اور رشید. عمران. ارشد . فاروق . تنویر .اکرم . الیاس . سیف .اور آصف شدید زخمی ہو گئے.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی شروع کر دی. پولیس نے بلال نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا. ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے.جس نے فوری طور پر واقعہ کی تفشیش شروع کر دی ہے .جب کہ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا