اوکاڑہ : عدالت کا قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم
عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم . استغاثہ کے مطابق تھانہ بصیرپور کی حدود میں جولائی 2024 میں میں ملزم رضوان نے رشتہ دینے سے انکاری کرنے پر فلک شیر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا.جو دوران علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا تھاعدالت نے بعد از سماعت استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا