تازہ ترین

.اوکاڑہ ( وحید انصاری سے ) اکبر روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 بچیوں سمیت 6 بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 بچوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 2 بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثہ اکبر روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں 14 سالہ حزیفہ، 14 سالہ دانش، 11 سالہ انس، 8 سالہ عائشہ، 8 سالہ مریم اور 7 سالہ مریم شامل ہیں۔ چار زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement