تازہ ترین

شہریوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو عوامی ریلیف کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے غریب اور متوسط طبقے کو کچھ ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس فیصلے کے ثمرات براہِ راست مل سکیں۔  آٹا، دالوں، چاول، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں جبکہ وزیراعظم پاکستان بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی فوری کمی اور بجلی پر فکسڈ ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کریں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے اور گھریلو اخراجات میں کمی آئے۔

Leave A Comment

Advertisement