اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں وینڈلہ جاگیر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چار مسلح ڈاکو ایک کاشتکار کے ٹیوب ویل سے ٹرانسفارمر اتار رہے تھے اور دو ملازمین کو باندھ کر کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو مردہ حالت میں ملا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں مغوی ملازمین کو بازیاب کرا لیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی جو مختلف اضلاع میں 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے