تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ 12 افراد گرفتار کر لئے گئے .ڈپٹی کمشنرکی ہدایات پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہے۔ کارروائی کے دوران تحصیل اوکاڑہ سے 8 جبکہ تحصیل دیپالپور سے 4 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دو افراد کو تین روز کے لیے زیر حراست بھی رکھا گیا۔ متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماہِ صیام میں عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے کیسز سمری ٹرائل کے لیے عدالت بھجوائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement