اوکاڑہ : مدارس سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر،نمایاں طلبہ میں 10 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم
.اوکاڑہ (وحید انصاری) مدارس سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ شرکت کی۔
چار روزہ رنگا رنگ ایونٹ میں ضلع بھر کےمدارس کے طلبہ، معزز علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا تھا جو کامیابی سے حاصل کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں 10 لاکھ روپے مالیت کے انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاء کے جوش و جذبے نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ ضلعی افسران نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔