تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری)ایف آئی آر کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی پرنسپل (ع) کو اورنگزیب نامی نوجوان سکول آتے جاتے اور موبائل نمبر پر ہراساں اور پریشان کرتا چلا آرہا تھا پرنسپل نے اس کا نمبر بلاک کر دیا. نمبر بلاک کرنے کے رنج پر ملزم موقع پاکر سکول میں داخل ہو گیا اور سٹاف کے سامنے  پرنسپل کو غلیظ گالیاں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا. ملزم نے ہراساں کرنے کی انتہا کردی تو پرنپسل نے پولیس تھانہ شیرگڑھ میں ملزم کے خلاف درخواست گزار دی. پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نےملزم کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement